پنجاب حکومت اور علمائے کرام ، مذہبی تنظیموں کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق چار ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزارت داخلہ پنجاب نے علمائے کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس سے مسلسل چار ماہ تک مذاکرات کریے۔

پنجاب حکومت، علماء کرام اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات دور ہو گئے اور سب رجسٹریشن پر متفق ہیں، 3 فروری سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع ہوجائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ علما کرام اور تنظیمات کی تمام سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن فارم ترتیب دیدیا، آن لائن فارم علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس، محکمہ تعلیم، انڈسٹریز، چیریٹی کمیشن سمیت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تمام مدارس آن لائن ڈیٹا فراہم کریں گے کسی کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، آن لائن فارم کے زریعے تمام مدارس پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آن لائن فارم کی تیاری کیلئے تمام مکاتب فکر اور جید علماء سے مشاورت کی جس پر سب کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مدارس کے آئی ٹی عملے کی تربیت جاری ہے، 3 فروری سے رجسٹریشن کا آغاز ہوجائے گا۔ 

اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق المدارس سمیت مکاتبِ فکر سے بھی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب مدارس کی رجسٹریشن اتحاد تنظیمات آن لائن فارم کے مطابق

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان