ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے نوٹس پر محکمہ خزانہ بلوچستان نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کیلئے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے غریب اور مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شروع ہونے والا بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسٹیٹ لائف انشورنس کا 5 ارب روپے کا مقروض ہوا تو کراچی کے نجی ہسپتالوں میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت مریضوں کا علاج معالجہ بند کر دیا گیا۔ جس کی خبر شائع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رقم جاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رقم جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس کے بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ کیلئے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ جس کے بعد تاحال بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسٹیٹ لائف کا 2 ارب 75 کروڑ روپے کا قرض دار ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے احکامات کے تحت محکمہ خزانہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کیلئے بقیہ رقم بھی جلد جاری کرے گا، تاکہ نادر اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی رکاؤٹ نہ آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلئے 2 ارب 25 کروڑ روپے محکمہ خزانہ بلوچستان بلوچستان ہیلتھ کارڈ ہیلتھ کارڈ پروگرام

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف