آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ2026 کے لئےکینڈانے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوٹاوا : کینیڈا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا
میڈیا ذرائع کے مطابق کینیڈین ٹیم مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ اس سے قبل کینیڈا نے 2024 میں پہلی مرتبہ اس عالمی مقابلے میں جگہ بنائی تھی۔
کینیڈا کو ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے اور ٹیم اپنا پہلا میچ 9 فروری 2026 کو احمد آباد میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔ اسکواڈ کی قیادت دلپریت باجوہ کو سونپی گئی ہے جبکہ ٹیم میں اجے ویر ہنڈال، انش پٹیل، دلون ہیلیگر، ہرش ٹھاکر، جسکرن دیپ بٹار، کلیم ثناء، کنور پال تتھگر، نونیٹ دھالیوال، نکولس کرٹن، رویندر پال سنگھ، سعد بن ظفر، شیوم شرما، شریاس مووا اور یوراج سمرا شامل ہیں۔
کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے امریکن ریجنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں ٹیم نے تمام میچز جیت کر ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا۔ کینیڈین کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ٹیم اس بار بھی عالمی سطح پر متاثر کن کھیل پیش کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔