بنوں، سنٹرل جیل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بنوں(نیوزڈیسک) پولیس کے مطابق ملزمان نے جیل پر دستی بم پھینکے ، ملزمان بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
واضح رہے گزشتہ روز تھانہ ہوید کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار ارکان جاں بحق ہو گئے تھے ، حملہ آوروں نے لنڈیڈاک کے علاقے میں امن کمیٹی کے ارکان کی کار کو نشانہ بنایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔