اسلام آباد، گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی کل آخری تاریخ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے سے متعلق ڈیڈلائن کل ختم ہوجائے گی۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہری کل تک ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوالیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 16 سینٹرز سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے، ایم ٹیگ کی مہلت 15 جنوری کو ختم ہوجائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔
عرفان نواز میمن نے یہ بھی کہا کہ شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےلیے ریڈرز نصب کردیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایم ٹیگ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔