ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے اعلی سطح کے وفد نے معروف عالمی فن ٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی سربراہی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس کا مقصد مالی شمولیت کے فروغ اور سرحد پار ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات میں پاکستان کے بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کاری گروپس کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان کے فن ٹیک شعبے میں عالمی اعتماد میں اضافے کی بھی عکاس ہے اور اس ملاقات کا مقصد مالی شمولیت کے فروغ اور سرحد پار ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ زچری وٹکوف نے پاکستان میں موجود وسیع معاشی امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے پاکستان کی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے سے پاکستان اپنی معاشی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیالات کے تبادلے کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی حکومت کا نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی راجہ شہزاد اسلم کے صاحبزادے راجہ احمد شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ایران پر امریکی حملہ رکوانے کیلئے 3عرب ممالک میدان میں آگئے، ٹرمپ سے رابطے ایران کی سعودیہ، قطر، امارات میں امریکی فوجی اڈے تباہ کرنے کی جوابی دھمکی پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد آٹھ فروری کی کال عمران خان کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط فیلڈ مارشل کے وفد
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔