اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتيريس نے قابض اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کی امداد اور روزگار کے ادارے ''انروا'' کو نشانہ بنانے والے قوانین منسوخ نہ کیے اور ضبط کی گئی جائیدادیں اور اثاثے واپس نہ کیے تو اسے عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتيريس نے قابض اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کی امداد اور روزگار کے ادارے ''انروا'' کو نشانہ بنانے والے قوانین منسوخ نہ کیے اور ضبط کی گئی جائیدادیں اور اثاثے واپس نہ کیے تو اسے عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ گوتيريس نے آٹھ جنوری کی تاریخ والے ایک تحریری مراسلے میں صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بتایا کہ اقوام متحدہ ان اقدامات پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی جو بین الاقوامی قانون کے تحت قابض اسرائیل کی ذمہ داریوں سے براہ راست متصادم ہیں اور اس لیے ان سے بلا تاخیر دستبردار ہونا لازم ہے۔ قابض اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ نے اکتوبر سنہ 2024ء میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت انروا کو قابض اسرائیل میں کام کرنے سے روک دیا گیا اور قابض اسرائیلی حکام پر اس ادارے سے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس قانون میں گذشتہ ماہ مزید ترمیم کرتے ہوئے انروا کی تنصیبات کو بجلی یا پانی فراہم کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے قابض اسرائیل نہ کیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم