ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 9 روز تک احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازم محمد امین زانور نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان میں 35 سال بطور ڈرائیور خدمات انجام دینے کے بعد 2021 میں ریٹائر ہوئے، ریٹائرمنٹ کے 5 سال گزرنے کے باوجود انہیں کمیوٹیشن کی رقم نہیں ملی، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ کرائے کے مکان میں رہنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو متعدد بار لکھنے کے باوجود کی رقم نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے 400 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کمیوٹیشن کی رقم سے محروم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریڈیو پاکستان
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔