data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیو کراچی ٹائون کی جانب سے 1000مین ہول کور کی تقسیم کے افتتاح کے موقع پر ٹائون چیئر مین نیو کراچی ودیگر کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نیو کراچی ٹاؤن نے 600گلیوں کی تعمیر،واٹر پارک کا تحفہ دیا،20ہزار گھروں تک صاف پانی پہنچایا ہے، نیو کراچی ٹاؤن لائق تحسین ہے جس نے شہریوں کے لیے ایک ہزار مین ہول کور تیار کیے ہیں تاکہ شہر کے بچوں کا تحفظ ممکن محفوظ بنایا جاسکے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی اپنے ٹاؤنز میں اسی طرح مین ہول کور تقسیم کریں،قابض میئر کے سارے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں، وہ تاریخیں دے کر مکر جاتے ہیں، جہانگیر روڈ ،7 ہزار فٹ روڈ، نیو کراچی ،ایم ایم عالم روڈ،منگھو پیر روڈ پر عوام روزانہ اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کا وژن کراچی کو کھنڈر ات کا شہربنانا ہے، سندھ حکومت کا کوئی منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، مرتضیٰ وہاب نے ہائیڈرنٹس بند کرنے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن شہریوںکو لائنوں سے پانی پہنچانے کا کیاانتظام کیا گیاہے؟کسی کو نہیں معلوم شہر کا 40فیصد سے زاید حصہ واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتا ہے، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں تعمیر وترقی کاکام مکمل ہورہا ہے، عوام کو بتایا جائے کہ اب تک شہر میں کون سا ترقیاتی منصوبہ مکمل ہوا ہے، سارے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے، جہانگیر روڈ سندھ حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا بن گیا ہے، یہ 5 سال میں 3 بار بن چکا ہے،اس موقع پر امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، سیکرٹری ضلع محمد شکیل ، وائس ٹائون چیئر مین شعیب بن ظہیر ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا منعم ظفر خان نے ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ 16اسٹار فٹبال گرائونڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں جاری گلشن سوکر فٹبال چمپئن شپ2025-26میں شرکت کی ، کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں تعاون کیا ہے ، منعم ظفر کی آمد پر ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت الرحمن و دیگر منتظمین نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے ۔ منعم ظفر خان نے نیو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر میں بچوں کے کھلے مین ہولوں میں گر کر جاں بحق ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جماعت اسلامی نے شہر میں پارکوں کا جال بچھایا اور کھیلوں کے میدان آباد کیا ہے ، ہمارے ٹائونز نے سیوریج کے مسائل اور سڑکوں کی تعمیر ، پیور بلاکس، استر کاری ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، اسکولوں کی بحالی سمیت متعددترقیاتی کام کرکے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے،جماعت اسلامی نے اپنے 9 ٹاؤنز میں اب تک 78کروڑ روپے ملازمین کو واجبات کی مد میں ادا کیے، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک جاری ہے، کراچی کو کوئی بھی حکومت اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، سابق حکمران بھی اعلانات کرکے چلے گئے، عمران خان نے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا، اب سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 84ارب روپے گرانٹ دی جائے گی، اس طرح کے جھوٹے وعدے کرکے اہل کراچی کی آنکھوں میں دھول جھوکنا بند،کراچی دشمنی ترک کی جائے، منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں ایک یوسی میں اوسطاََڈھائی سے 3 ہزار مین ہولز ہیں،قابض میئر ایک طرف ہر یوسی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں دوسری طرف کے الیکٹر ک نے ہر یوسی کو پچھلے 2مہینوں سے 60،60 ہزار روپے کے بل بھیجنا شروع کردیے، یہ کیسی منافقت ہے،قبضہ میئر کے پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی سمیت تمام وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،خود کے ایم سی کی بلڈنگ کے باہر پارکنگ مافیا سرگرم ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے ایک سال شہر بھر میں 27سے زیادہ افراد اور بچے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہوئے ،واٹر کارپوریشن جس کے چیئر مین مرتضیٰ وہاب ہیں گٹروں پر ڈھکن لگانے کے لیے تیار نہیں اور حادثات کی ذمے داریاں دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، ہم نے اپنے ٹاؤن کے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک ہزار ڈھکن تیار کیے ہیں، ٹائون میں جس شہر ی کو بھی گٹر کے ڈھکن کی ضرورت ہو وہ اپنا شناختی کارڈ اور کھلے مین ہول کی تصویر لے کر آئے اور ڈھکن لے جائے، پچھلے ڈھائی سال میں نیو کراچی ٹاؤن پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے 9کروڑ روپے خرچ کرچکا ہے، حالانکہ یہ کام ہمارے دائرہ کار میں بھی نہیں ہے، ہم نے 20ہزارگھروں میں لائنوں میں پانی پہنچایا ہے، جہاں 15 سے 20 سا ل سے پانی نہیں آرہا تھا، نیوکراچی ٹاؤن میں پانی کے لیکیجز کے بے پناہ مسائل ہیں، جماعت اسلامی صرف بیانات نہیں بلکہ عملی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے،ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

 

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی ٹاؤن نیو کراچی چیئر مین مین ہول کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی