آٹھ فروری کی کال عمران خان کی نہیں اپوزیشن اتحاد کی ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروی کی احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپوزیشن اتحاد کی ہے۔علیمہ خان نے اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے کہا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کا کہا تھا، آپ کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر ہمیں ہی جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے باہر نکلو، اگر عدالتوں سے انصاف مل رہا ہوتا تو ہماری حالت یہ نہ ہوتی، اڈیالہ جیل کے باہر قرآن خوانی کو بھی جرم بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، گزشتہ رات ہم جب گھر واپس روانہ ہوئے تو روات تھانے کے ایس او نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا، پولیس نے گزشتہ رات ہمارے لوگوں کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہماری تین خواتین کارکنان کو پولیس نے کل گرفتار کیا، 8 سے زائد گاڑیاں کل پولیس اٹھا کر لے گئی، 5 لاکھ روپے ہر کارکن سے تاوان مانگا جا رہا ہے، تھانہ روات کے ایس ایچ او کے خلاف کون اب درخواست دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے گاڑیاں چھڑوانے کے لیے پولیس کو پیسے دیے ہیں، ہم عدلیہ کو آزاد کرنے نکلے تھے لیکن ہمیں ہی جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان کی بہن نے بتایا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کے لیے کچھ کتابیں عدالت کو دی ہیں، عدالت کا شکریہ وہ ہماری کتابیں جیل میں پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی کال ہمارے الائنس کی ہے عمران خان کی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ کی ہدایت کی ہے۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ آج علیمہ خان کے کیس میں 6 گواہان پر جرح کرلی ہے، ایک گواہ نے سوشل میڈیا سے ویڈیوز ڈاون لوڈ کی ہیں، سوشل میڈیا سے ڈاون لوڈ ویڈیوز میں احتجاج کا کہیں ذکر نہیں ہے، ویڈیوز سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا گیا یہ کس سورس سے لی گئیں۔فیصل ملک نے بتایا کہ کوئی قابل اعتراض بات سامنے نہیں آئی، پراسیکیوشن جرح کے دوران بے جا مداخلت کرتی رہی، کوئی مواد ابھی تک سامنے نہیں آیا جس میں علیمہ خان پر الزامات ثابت ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام گواہان کا تعلق پولیس سے ہے، پنجاب پولیس اس وقت حکومت پنجاب کے ماتحت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی ٹائم لائن پر عمل نہ کرنے پر نوٹس وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی میں ٹیلیفونک رابطہ ملکی سول سروس کو عالمی سطح سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ، وزیراعظم جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی علیمہ خان نے کہا کہ کی نہیں کے لیے کی کال

پڑھیں:

سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے مشروط کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہام معاہدوں  میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک ’’تاریخی جست‘‘ ثابت ہوگی۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب کی ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام اور تعاون کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے سول جوہری پروگرام کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کچھ دیر قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودیہ ابراہام معاہدوں میں شامل نہیں ہوجاتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد ہے کہ ایک روز قبل جب جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے نہیں جوڑا تھا تاہم بعد میں انھوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

ادھر سعودی حکومت نے تاحال صدر ٹرمپ کے تازہ بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا تاہم ریاض متعدد مواقع پر واضح کرچکا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ عمل اور واضح راستہ موجود نہ ہو۔

سعودی عرب کا مؤقف رہا ہے کہ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا تحفظ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی شرائط ہیں۔

ابراہام معاہدے کیا ہیں؟

ابراہام معاہدے 2020 میں امریکی ثالثی کے تحت طے پائے تھے جن کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ بعد ازاں قازقستان نے بھی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تاہم سعودی عرب اب تک اس کا حصہ نہیں بنا۔

ان معاہدوں کا مقصد اسرائیل کے عرب و مسلم ممالک کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا تھا لیکن غزہ جنگ اور فلسطینی مسئلے کے باعث سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل روک رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار