Jasarat News:
2026-07-24@06:11:17 GMT

تھائی لینڈ : کرین گرنے سے مسافر ٹرین تباہ‘ 32افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں چین کے تعاون سے جاری ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بڑا حادثہ پیش آیا ، جہاں تعمیراتی کرین گرنے سے مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 32افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ بدھ کے روز تھائی لینڈ کے صوبے ناکون راچاسیما میں پیش آیا، جہاں ایک تعمیراتی کرین اچانک مسافر ٹرین پر آ گری، جس سے ٹرین کے کئی ڈبے الٹ گئے اور آگ بھی لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل زور دار آواز سنی گئی، جس کے بعد 2دھماکے ہوئے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ کرین کا لوہے کا ڈھانچہ ٹرین کے دوسرے ڈبے پر گرا، جس سے ڈبہ 2حصوں میں تقسیم ہو گیا۔مقامی پولیس چیف نے تصدیق کی کہ اب تک 32افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 80 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حکام کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ ٹرین کے الٹے ہوئے ڈبوں سے مسافروں کو نکالنے کے لیے طویل کارروائی کی، تاہم بعد میں کیمیائی مواد کے اخراج کے خدشے کے باعث امدادی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئیں۔ حکام کے مطابق ٹرین بنکاک سے اوبن راچاتھانی جا رہی تھی اور اس میں 195 مسافر سوار تھے۔ تھائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔یہ حادثہ 5.

4 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے پر پیش آیا، جس کے تحت تھائی لینڈ کو چین کے شہر کنمنگ سے بذریعہ لاؤس ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کے ذریعے جوڑا جانا ہے۔ یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں صنعتی اور تعمیراتی حادثات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، جہاں حفاظتی ضوابط عمل نہ ہونے کے باعث جان لیوا واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی