وزیراعظم شہباز شریف سے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پرائم منسٹر آفس کے مطابق شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دونوں ممالک کےتعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے مطابق
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.