معرکہ حق میں فتح کے بعد کئی ممالک نے جنگی طیارے خریدنے کیلیے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی اور کئی ممالک نے حصول کیلیے بات چیت کی ہے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کارکردگی پر تمام وزرا کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ لبرٹری فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر تاریخی دستخط ہوئے اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد سے پاکستانی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی اور بہت سے ملکوں نے حصول (خریداری) کیلیے بات چیت کی۔
مزید پڑھیںسول سروسز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی موجودگی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق اہم یادداشت پر دستخط
عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں اور ہم اس عفریت کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے پیسے بلوچستان کی خونی شاہراہ پر لگانے کا فیصلہ کیا تھا، این 25 شاہراہ پر تیزی سے کام جاری ہے، اس منصوبے پر 400 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ کام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے بعد بلوچستان میں کسان اب سولر سسٹم استعمال کر کے کاشت کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال کے دوران 7 دانش اسکول بنائے جائیں گے جبکہ لیپ ٹاپس وظائف پرائم منسٹر پروگرام کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم اور ہزاروں بچوں، بچیوں کو وظائف دیے جارہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا، اب ترقی کے اقدامات کریں گے جس سے پاکستان مزید خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔