میزان بینک کا پی آئی اے کے ساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو مزید سہولیات اور ٹریول سے متعلق آفرز فراہم کرنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین اپنے میزان بینک ڈیبٹ کارڈکے ذریعے پی آئی اے کی فلائٹس کی بکنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان پر خصوصی ڈسکائونٹس سے فائدہ حاصل کرسکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل مزید آسان اور سہل ہوجائے گا۔ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے جس کا مقصد اسٹرٹیجک الائنسز اور جدید بینکنگ سلوشنز کے ذریعے صارفین کوبہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ معاہدے پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی اور پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور پی آئی اے کے جنرل منیجر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایس ایم فہیم سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے کہاکہ یہ شراکت داری شریعہ کے مطابق موثر بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لیے سہولت میں اضافہ کے میزان بینک کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسے ممتاز اداروں کے ساتھ اشتراک سے ہمیں ادائیگی کے انفرااسٹرکچرکو مضبوط بنانے، کراس چینل میں قبولیت بڑھانے،خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور صارفین کو ایک سیم لیس تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پرپی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پی آئی اے کے صارفین کو بہتر سہولیات اور آسان سفری تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ پی آئی اے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس اقدام کے ذریعے میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزکواضافی فوائد اور پی آئی اے کے ساتھ مزید آسان بکنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میزان بینک کے پی ا ئی اے کے فراہم کرنے شراکت داری کے ساتھ ساتھ ا ا فیسر
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔