Jasarat News:
2026-07-24@02:36:07 GMT

افغانستان کا بارڈربند ہونے سے تجارت رک گئی ہے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

افغانستان کا بارڈربند ہونے سے تجارت رک گئی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260115-11-8
فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے افغانستان کا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آلو اور کینو کی برآمدات بند ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کا بارڈر بند ہونے سے تجارت مکمل طور پر رُک گئی ہے۔آلو اور کینو کی مجموعی پیداوار کا95فیصد پنجاب میں پیداہوتا ہے،گندم کے بعد پنجاب کے کسان ایک دفعہ پھر شدیدمعاشی بحران کاشکار ہورہاہے۔آلو اور کینو کی برآمد بند ہونے سے ملکی زرِ مبادلہ میں بھی نمایاں کمی کا خدشہ ہے ۔زرعی اجناس کی بروقت برآمد نہ ہونے سے کسانوں کی محنت ضائع اور مالی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔بارڈر بندش کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے کسانوں کو بھی بھاری معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بحال رکھیں ۔کاشتکاروں کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے افغانستان بارڈر کو فوری طور پر زرعی تجارت کے لیے کھولا جائے۔بارڈر بندش طویل ہوئی تو کسان قرضوں تلے دب جائیں گے اور زرعی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔ حکومت فوری سفارتی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے کسان دوست فیصلے کرے تاکہ زراعت اور تجارت کو بچایا جا سکے۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بند ہونے ہونے سے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا