دنیا بھر میں ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
معرکہ حق میں فتح کے بعد کئی ممالک نے جنگی طیارے خریدنے کیلئے رابطہ کیا ہے، شہباز شریف
ملک میں معاشی استحکام آگیا، اب ترقی کے اقدامات کرینگے ، تمام وزرا کی کارکردگی کا اعتراف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی اور کئی ممالک نے حصول کیلیے بات چیت کی ہے۔کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کارکردگی پر تمام وزرا کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ لبرٹری فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر تاریخی دستخط ہوئے اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد سے پاکستانی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی اور بہت سے ملکوں نے حصول (خریداری) کیلیے بات چیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں اور ہم اس عفریت کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے پیسے بلوچستان کی خونی شاہراہ پر لگانے کا فیصلہ کیا تھا، این 25 شاہراہ پر تیزی سے کام جاری ہے، اس منصوبے پر 400 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ کام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے بعد بلوچستان میں کسان اب سولر سسٹم استعمال کر کے کاشت کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال کے دوران 7 دانش اسکول بنائے جائیں گے جبکہ لیپ ٹاپس وظائف پرائم منسٹر پروگرام کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم اور ہزاروں بچوں، بچیوں کو وظائف دیے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا، اب ترقی کے اقدامات کریں گے
جس سے پاکستان مزید خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم