تہران:

ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں بتدریج کمی آ رہی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ تہران سمیت ملک بھی میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے، اور امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران پر امریکی حملے کے قوی امکانات، خطہ ہائی الرٹ پر، میڈیا رپورٹس

ایران میں پُرتشدد مظاہرے رک گئے، صدر ٹرمپ نے بھی تسلیم کر لیا

ایران پر کن اہداف کو نشانہ بنانا ہے؛ پینٹاگون نے ٹرمپ کو فہرست تھما دی

وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جون جیسے مذموم مقاصد کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور بدامنی پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی قوم کے اعتماد کو متنزل کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کے بھیس میں بعض دشمن بھی موجود تھے جن کا مقصد ہی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا تھا تاکہ ملک میں انارکی اور انتشار پھیلے، انہوں نے پراعتماد انداز میں کہا کہ ملک دشمن عناصر نے مظاہرین کی صفوں میں رہ کر پولیس پر فائرنگ کی اور انہیں زندہ جلایا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یورپی مالک سمیت امریکا سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں، امریکا کبھی بھی ہمارے لیے قابل اعتبار نہیں رہا لیکن ہمارا فلسفہ آج بھی جنگ کے بجائے سفارتکاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف