شدید دھند کے باعث موٹر وے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
لاہور:
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی، جس کے پیشِ نظر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے مختلف اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور تا کوٹ مومن شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم-3 فیض پور تا درخانہ اور موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان پر بھی دھند کے باعث ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم-5 روہڑی تا گھوٹکی اور موٹروے ایم-11 لاہور تا سمبڑیال کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ایسٹرن بائی پاس پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حدِ نگاہ 0 سے 100 میٹر تک محدود ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیںشدید دھند کے باعث پنجاب بھر میں موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے تمام روڈ یوزرز لین کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
ترجمان نے کہا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کو محفوظ سفری اوقات قرار دیا گیا ہے۔
ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، غیر ضروری سفر سے اجتناب، تیز رفتاری سے گریز اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید رہنمائی اور مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔