گزشتہ چار سال سے مفلوج بلدیاتی نظام کی فعالیت، بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی، صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار حل طلب مسائل میں عدم دلچسپی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر بھرپور پرامن احتجاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی کونسلز ایسوسی ایشن نے اختیارات نہ دینے پر خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا جبکہ 26 جنوری تک مسائل حل نہ ہونے پر اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار سال سے مفلوج بلدیاتی نظام کی فعالیت، بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی، صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار حل طلب مسائل میں عدم دلچسپی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر بھرپور پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا میئر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں کیا گیا۔ جس میں صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ 

احتجاج سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین عزیز اللہ مروت، عادل خان تحصیل لاہور صوابی، ارباب وصال پشاور، غیور علی خٹک پبی نوشہرہ، فرہاد مروت، رفیع اللہ دیر بالا، مولنا نیک محمد درویش، تیمور کمال پبی، ضیاء الرحمن، مولانا انور باچا، ملک عمران دیر بالا، ماصل خان پشاور و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل اور گزشتہ چار سالوں سے صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کے مسائل میں عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بلدیاتی نظام کیساتھ ایسا بدترین ناروا ظلم نہیں ہوا جتنا موجودہ دور میں ہورہا ہے۔ 

احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کی پیشکش پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کیطرف سے مذاکراتی کمیٹی ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کی سربراہی میں جن میں رفیع اللہ، عادل خان، غیور خٹک، فرہاد مروت، ارباب وصال، ضیاء الرحمن و دیگر شامل تھے۔ مذاکراتی کمیٹی کا وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، سکٹریری بلدیات سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں وزیر بلدیات نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کو اگلے ہفتہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات و مذاکرات کی پیشکش کی۔ 

کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے مشاورت سے  صوبائی صدر حمایت اللہ مایار کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر 25 جنوری تک بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پر عملی عمل درآمد نہیں ہوا تو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے 26 جنوری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج دھرنا شروع کرینگے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر بلدیاتی نمائندوں صوبائی حکومت کی خیبر پختونخوا کیطرف سے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن