خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ دینے پر اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بلدیاتی کونسلز ایسوسی ایشن نے اختیارات نہ دینے پر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا جبکہ 26 جنوری تک مسائل حل نہ ہونے پر اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار سال سے مفلوج بلدیاتی نظام کے فعالیت، بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی، صوبائی حکومت کیطرف سے بار بار حل طلب مسائل میں عدم دلچسپی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر بھرپور پرامن احتجاج کیا گیا۔
احتجاج صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا میئر مردان حمایت اللہ مایار کی قیادت میں کیا گیا۔ جس میں صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
احتجاج سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین عزیز اللہ مروت، عادل خان تحصیل لاہور صوابی، ارباب وصال پشاور، غیور علی خٹک پبی نوشہرہ، فرہاد مروت، رفیع اللہ دیر بالا، مولنا نیک محمد درویش، تیمور کمال پبی، ضیاء الرحمن، مولانا انور باچا، ملک عمران دیر بالا، ماصل خان پشاور و دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیںجماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے
مقررین نے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل اور گزشتہ چار سالوں سے صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کے مسائل میں عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بلدیاتی نظام کیساتھ ایسا بدترین ناروا ظلم نہیں ہوا جتنا موجودہ دور میں ہورہا ہے۔
احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کی پیشکش پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کیطرف سے مذاکراتی کمیٹی ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کی سربراہی میں جن میں رفیع اللہ، عادل خان، غیور خٹک، فرہاد مروت، ارباب وصال، ضیاء الرحمن و دیگر شامل تھےْ
مذاکراتی کمیٹی کا وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، سکٹریری بلدیات سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں وزیر بلدیات نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کو اگلے ہفتہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات و مذاکرات کی پیشکش کی۔
کوارڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے مشاورت سے صوبائی صدر حمایت اللہ مایار کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر 25 جنوری تک بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پر عملی عمل درآمد نہیں ہوا تو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے 26 جنوری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج دھرنا شروع کرینگے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لوکل کونسلز ایسوسی ایشن بلدیاتی نمائندوں
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔