خیبر پختونخوا؛ رمضان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پشاور:
فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پنجاب نے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے بحران شدت اختیار کر سکتا ہے اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن نعیم بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب نے فوری پابندی ختم نہ کی تو رمضان المبارک میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رمضان المبارک تک آٹے کا تھیلا 4ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، پنجاب پاکستان کی 75 فیصد گندم پیدا کرتا ہے۔
مزید پڑھیںجنوری کا گندم کوٹہ فوری نہ ملا تو آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو جائیں گی، فلور ملز ایسوسی ایشن
پنجاب رواں سال گندم کی بہترین پیداوار کیلیے تیار، کسان کارڈ سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا
نعیم بٹ نے الزام لگایا کہ پنجاب سے آنے والے آٹے اور گندم کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہوئی ہیں، پنجاب کی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں سے بھتہ لیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3000 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم، وزراء اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا پر گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کا نوٹس لیا جائے اور فوری پابندی ختم کی جائے، پابندیاں لگا کر عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
صوبائی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی ابھی تک گندم ریلیز نہیں کی، گندم نہ ملنے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی فلور ملز بند ہو رہی ہیں اور اس سے وابستہ مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، اگر بروقت پابندی نہ اٹھائی گئی تو خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت شدت اختیار کر سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اور آٹے کی فلور ملز میں آٹے سکتا ہے
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :