صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی ایمن جلیل نے سیاحتی مقام ایوبیہ میں پانچ سال سے لفٹ چیئر نہ چلنے پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں واقع سیاحتی مقام ایوبیہ میں گزشتہ پانچ سال سے چیئر لفٹ کی مرمت نہ ہونے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی ایمن جلیل نے سیاحتی مقام ایوبیہ میں پانچ سال سے لفٹ چیئر نہ چلنے پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ توجہ دلاؤنوٹس میں کہا گیا ہے پانچ سال سے ایوبیہ میں مرمت کے نام پر چیئر لفٹ بند ہے، جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد ایوبیہ تو آرہی ہے لیکن چیئر لفٹ  بند ہونے سے آنے والے سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرلفٹ خراب ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ توجہ دلاؤنوٹس  میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مرمت کے نام پر پانچ سال سے بند چیئر لفٹ کو فوری کھولا جائے تاکہ صوبے کو ریونیو حاصل ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاحتی مقام پانچ سال سے ایوبیہ میں چیئر لفٹ

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں