WE News:
2026-07-24@02:42:19 GMT

قتل کا مقدمہ، شیخ حسینہ سمیت 171 افراد کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT

 

بنگلہ دیش کے شہر فینی میں جولائی کی عوامی تحریک کے دوران ایک کالج طالب علم کے قتل کے مقدمے میں عدالت نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد حکومت میں ریاستی تشدد، سابق آرمی چیف ضیاءالاحسن کیخلاف گواہی دیں گے

بنگلہ دیشی خبر رساں اداروں کے مطابق فینی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز معزول سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ سمیت 171 افراد کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔ یہ احکامات فینی کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حسن نے مقدمے کی چارج شیٹ منظور کرتے ہوئے جاری کیے۔

مقدمے میں سابق عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقدر، سابق وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کمال، فینی۔2 سے رکنِ پارلیمنٹ نظام الدین ہزار ی اور فینی۔3 سے رکنِ پارلیمنٹ مسعود الدین بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 31 جولائی 2025 کو فینی ماڈل تھانے کے سب انسپکٹر اور مقدمے کے تفتیشی افسر عالمگیر حسین نے 221 افراد کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں متعدد بااثر سیاسی شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے نام بھی شامل تھے۔

یہ مقدمہ کالج طالب علم محبوب الحسن معصوم کی ہلاکت سے متعلق ہے، جو 7 اگست 2024 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ معصوم تین روز قبل جولائی کی عوامی تحریک کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ پیپر جاری: حسینہ واجد دور میں ٹیلی کام بدانتظامی اور بدعنوانی بے نقاب

معصوم کے بھائی محمد محمود الحسن نے فینی ماڈل تھانے میں 162 نامزد اور 400 سے 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق اب تک اس کیس میں 39 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش حسینہ واجد طالبعلم قتل فینی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش حسینہ واجد طالبعلم قتل فینی

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری