data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو ڈالر 12 فیصد شرحِ سود پر حاصل ہوتے ہیں، جبکہ سابق دور میں صرف 50 افراد کو 4 ارب ڈالر صفر شرحِ سود پر فراہم کر دیے گئے۔

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ باقی عوام غریب کیوں ہیں، حالانکہ یہی 4 ارب ڈالر نوجوانوں کو چھوٹی صنعتیں لگانے کے لیے دیے جا سکتے تھے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ اس وقت طاقت اور اثر و رسوخ تک محدود ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری کو کام اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ مخصوص طبقوں کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس میں رعایت دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب ریاست کو کاروبار چلانے کے بجائے سہولت فراہم کرنے والے ادارے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق نجکاری کوئی نظریاتی سوچ نہیں بلکہ مارکیٹ میں موجود خرابیوں کو درست کرنے کا عملی طریقہ ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے