گندم کے ریٹس میں 700 روپے فی من اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہو گیا ۔ 10روز کے دوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے ہو گئی ہے۔
لاہور کے متعدد علاقوں میں دس اور بیس کلو کے سستے آٹے کے تھیلے نایاب ہو گئے ہیں، تاہم ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی کمی نہیں ہے اور 10 اور 20 کلو کے تھیلے آسانی سے دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا پہلے 1,500 روپے میں دستیاب تھا جو اب 1,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے
دوسری جانب راولپنڈی میں فی من گندم 4,800 روپے تک پہنچ گئی، لاہور میں 4,450 روپے، گوجرانوالہ اور گجرات میں 4,500 روپے، ملتان میں 4,450 روپے اور بہاولپور و ڈی جی خان میں 4,400 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں بھی فی من گندم کی قیمت 4,400 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔