اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں، دلہا کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ اُدے پور میں شادی کی افواہوں پر ان کے بھائی سدھانْتھ کپور کا ردِعمل وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شردھا کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ بھارتی ریاست راجھستان کے سیاحتی شہر اُدے پور میں ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ ادے پور ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، جہاں بھارت کے ارب پتی شخصیات کے علاوہ نامور بالی ووڈ ستارے بھی شادیاں کرچکے ہیں جن میں وکی کوشال اور کترینہ کیف کی شادی بھی شامل ہے۔
تاہم اداکارہ شردھا کپور کی شادی ان کے مداحوں کی طرح اُن کے خاندان کے لیے بھی اتنی ہی حیران کن ہے، حال ہی میں اُن کے بھائی سدھانْتھ کپور نے انسٹاگرام پر یہ رپورٹس دیکھیں اور اس پر حیرت کا اظہار کیا۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اُدے پور میں ’ہیریٹیج اسٹائل‘ شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
View this post on Instagramپوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ شردھا کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مبینہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، لیکن مداح اس خبر پر خوشی اور اداسی کے ملے جلے جذبات محسوس کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، شردھا کپور کے بھائی سدھانْتھ کپور نے کمنٹس میں حقیقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے اور ساتھ ہی میں ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے‘۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول موڈی کو 2024 کے آغاز سے اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور شردھا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، لیکن اس جوڑے نے تاحال اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شردھا کپور
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔