ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اورمستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اورمستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہےایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےہفتہ واربریفنگ میں کہا تحران میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کہا ہےکہ پاکستان پرامریکا کی ویزہ پابندیوں کےحوالے سے ہم نےامریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہےاوراس معاملے پرامریکی حکام سےرابطےمیں ہیں،امریکا اپنی ویزہ پالیسی پرنظرثانی کررہا ہےاور امید ہےکہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔
طاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان قونصلر امورمیں بہتر تعاون جاری ہے اور دفتر خارجہ اس معاملےپرہرممکن رابطے کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو سکے۔
ترجمان نےمزید کہا وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر نے ٹیلی فون کال کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کیا،دونوں رہنماؤں نے ایران کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی،اسحاق ڈار کا ازبکستان اور میانمار کے وزرائے خارجہ اور انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری سے بھی رابطہ ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 126 سے 98 نمبر پر آگیا عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 126 سے 98 نمبر پر آگیا قازقستان: “تازہ قازقستان” مہم نے ملک بھر میں ماحولیاتی انقلاب برپا کر دیا ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی: ٹرمپ لاہور میں فلپائن کی دو روزہ قونصلی مہم، کمیونٹی خدمات اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد پاکستان، ازبکستان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر متفقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے میں ہے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :