بنگلادیشی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ، بی پی ایل کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
بنگلادیشی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث بی پی ایل کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چٹوگرام رائلز اور نوخالی ایکسپریس کے درمیان میچ مقررہ وقت گزر جانے کے باجود شروع نہیں ہوسکا ہے۔
دونوں ٹیمیں ابھی تک اسٹیڈیم نہیں پہنچی ہیں۔ یہ صورتحال ملک بھر میں کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پیدا ہوئی ہے۔
The Bangladesh cricket crisis deepens: The first BPL match today - between Chattogram Royals and Noakhali Express - has been delayed after both teams did not arrive at the venue for the toss
Follow the story: https://t.
ورلڈکپ تنازعہ: بنگلادیش اور بھارت کا معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 15, 2026گزشتہ روز بنگلادیشی کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نجم الاسلام کے تمیم اقبال کے خلاف بیان کے بعد بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
نجم الاسلام نے بنگلادیشی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق تمیم اقبال کے بیان پر ردعمل میں انہیں ’بھارتی ایجنٹ‘ کہا تھا جس پر کھلاڑیوں نے ان سے استعفیٰ کے مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بائیکاٹ کے باعث نہ صرف یہ میچ متاثر ہوا ہے بلکہ آئندہ شیڈول میچز پر بھی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا، تاہم ذرائع کے مطابق معاملے کے حل کے لیے بی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔