نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کیمپس قائم کر رہے ہیں،ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ارفع کریم 14ویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہے۔ پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ارفع کریم پاکستان کی قابل فخر اور باعث ناز بیٹی تھی۔ارفع کریم کی طرح پنجاب کے بیٹے اوربیٹوں کو آئی ٹی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کیلئے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ لانچ کیا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کیمپس قائم کر رہے ہیں۔ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے آغاز کیا جسے عروج پر لیکر جائیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر نجی چینل پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے والی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم اور ذمہ داری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف آئی ٹی سٹی مریم نواز
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔