پنجاب میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
--فائل فوٹو
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4400 روپے فی من سے بھی تجاوز کرگئی، راولپنڈی میں گندم فی من 48 سو روپے ہوگئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 ہوگئی، لاہور میں گندم فی من 4450 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
بلوچستان میں آٹے کا بحران ہے اور 10روز کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کی قیمت فی من 4500 روپے جبکہ ملتان میں 4450 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بہاولپور اور ڈی جی خان میں گندم کی قیمت فی من 4400 روپے ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں 10 کلو اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے۔ 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق 7 سو سے زائد ملیں سرکاری گندم والا سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں گندم کی قیمت مارکیٹ ذرائع کی قیمت میں روپے فی من
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟