ایف بی آر چاہتا ہے ٹیکس دہندگان خوف میں مبتلا رہیں: وکیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت میں تفصیلی دلائل دیتے ہوئے سپر ٹیکس اور عدالتی فیصلوں کے احترام سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل فروغ نسیم نے مو قف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے پاس معمولی گنجائش موجود ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دے اور عدالت کو اس وقت ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان دونوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، کیونکہ ایف بی آر یہ چاہتا ہے کہ ان کے پاس پیسہ ہو ہی نہ جبکہ ٹیکس دینے والے اس خوف میں مبتلا ہیں کہ وہ آخرکار تھک کر ملک نہ چھوڑ جائیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ 75 سال کی قانون سازی کو آئینی عدالت تہس نہس کر دے، تاہم انہیں یقین ہے کہ آئینی عدالت دیگر عدالتی فیصلوں کو نہیں کچلے گی، کیونکہ لاکھوں لوگوں کا سڑکوں پر نکل آنا اتنا خطرناک نہیں جتنا عدالتوں کا اپنے ہی فیصلے کچل دینا ہو گا۔ عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کر دی اور مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئینی عدالت ایف بی آر
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔