شدید دھند:کامونکی ، کار ٹرک سے جا ٹکرائی‘ایک جاں بحق‘4زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کامونکی، گوجرانوالہ‘سرگودھا(نمائندہ خصوصی) واہنڈو انٹرچینج کے قریب شدید دھند میں سیالکوٹ سے لاہور جانےوالی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر آگے جارہے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار شدید زخمی ہوگئے۔کار میں ڈرائیور سمیت 5 افراد سوار تھے، عبدالمجید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ مزدا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا۔ 42 سالہ شبانہ زوجہ عمران کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں سرگودھا سلانوالی روڈ پر تھانہ شانگڈر کے قریب کچے پھاٹک پر شدید دھند کے باعث تیز رفتار ویگن پھاٹک کراس کرتے کراچی سے سرگودھا آنےوالی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا، پولیس ریلوے مصروف تفتیش ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل