اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے علاقے وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے ہاتھوں عالم دین کی شہادت پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے گمراہ کن ایجنڈے کے لیے کچھ احادیث گھڑ لیں ہیں اور ایسے گمراہ لوگ سفاک مجرم اور قاتل ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران احادیث کی روشنی میں فتنہ الخوارج کو بے نقاب کیا اور کہا کہ دنیا میں کچھ تنظیمیں وجود میں آئی ہیں جو دھڑلے سے جمہوریت کو کفر کہتی ہیں۔ علمائے دین پر کفر کے فتوے لگائے جاتے ہیں، ان میں یہ جرات کیسے پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جگہ جگہ علمائے کرام کو قتل کیا جا رہا ہے، وزیرستان میں ایک سال کے اندر شہید کیا جانے والا تیسرا عالم دین ہے جو جمعیت کے لیے ستون تھا، باجوڑ میں ہم نے بیک وقت 90 جنازے اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنے گمراہ کن ایجنڈے کے لیے کچھ احادیث گھڑ لیں ہیں، ایسے گمراہ لوگ سفاک، مجرم اور قاتل ہیں اور انہی لوگوں کا حدیث میں ذکر ہے کہ یہ اپنے وقت کے علماءاور دین داروں کو قتل کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضعیف احادیث کے غلط حوالے دے کر یہ قوتیں اپنے آپ کو مسلمان اور دوسروں کو کافر بتاتی ہیں لیکن جمعیت علمائے اسلام ان سے مرعوب نہیں ہو گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل