ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری، 377 وطن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گبد ریمدان سرحدی پوسٹ سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، 11 طالب علم اور 33 زائرین سمیت 44 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
گزشتہ تین روز میں ایران سے 142 طلبا اور 235 سے زائد زائرین سمیت مجموعی طور پر 377 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
طلبا اور زائرین کو بحفاظت ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔