پاکستان ریلوے کی کایا پلٹنے کا فیصلہ، وزیراعظم کا منافع بخش ادارہ بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کے منظم انتظام اور منافع بخش تجارتی استعمال کے لیے فوری طور پر ایک جامع، مؤثر اور عملی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر قراروزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ادارہ جاتی اور انتظامی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت تھی، جو طویل عرصے سے التوا کا شکار رہے۔
انہوں نے کہا کہ جاری اصلاحات اور پاکستان ریلوے کو ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے سے یہ قومی صنعت، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
ترقیاتی بجٹ اور عالمی معیار کا نظامشہباز شریف نے کہا کہ ریلوے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے انقلابی نوعیت کے اقدامات کا آغاز کیا ہے، جن کے اطمینان بخش نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں پاکستان ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مناسب اور متناسب بجٹ مختص کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے عالمی سطح کے تجارتی ٹرانسپورٹ سسٹم سے ہم آہنگ کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
نجی شعبے کے اشتراک پر زوروزیراعظم نے ریلوے کے انفراسٹرکچر کے نجی شعبے کے اشتراک سے منافع بخش تجارتی استعمال کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں کی مجموعی ترقی کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
معیشت اور آمدن میں اضافہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جدید اور مؤثر ریلوے نظام نہ صرف ملکی معیشت کی ترقی بلکہ قومی آمدن میں اضافے میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے وزیراعظم محمد شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان ریلوے شہباز شریف منافع بخش نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔