نواز شریف نے لاہور ایئرپورٹ میں جدید اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا، اس میں خاص بات کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے اسٹیٹ لاؤنج کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاح کے بعد معزز مہمانوں نے اسٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا، جہاں انہیں تعمیرِ نو اور جدید خطوط پر کی گئی اپ گریڈیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسٹیٹ لاؤنج کو جدید جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی ہے، جس کا مقصد اہم ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو بہتر اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے دوران سیکریٹری دفاع محمد علی نے مہمانانِ گرامی اور شرکا کا خیر مقدم کیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے اور راوی لاؤنج کی تعمیرِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور ایئرپورٹ کے دیگر اہم حصوں کی ازسرِ نو تعمیر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے ایئرپورٹ کی مجموعی صلاحیت اور خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ لاؤنج ایئرپورٹ خواجہ آصف سیکریٹری دفاع علامہ اقبال انٹرنیشنل مریم نواز نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر دفاع.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ لاؤنج ایئرپورٹ خواجہ ا صف سیکریٹری دفاع علامہ اقبال انٹرنیشنل مریم نواز نواز شریف وزیر اعلی پنجاب وزیر دفاع اسٹیٹ لاؤنج نواز شریف
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز