سردیوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سردی کی شدت کے باوجود آئندہ ہفتے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اسکولز کب سے کھلیں گے؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تاریخ کا اعلان کردیا
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں ممکنہ توسیع سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور آئندہ ہفتے کے لیے چھٹیوں میں مزید اضافے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین اور صحافی دونوں حیثیتوں میں عوام کی تشویش سمجھ میں آتی ہے، تاہم حکومت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر موسم کی پیش گوئیوں اور درجہ حرارت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق آئندہ ہفتے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ اس وقت گوجرانوالہ میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مری میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے، تاہم بچوں اور اساتذہ کی صحت کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو دیکھنے کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اگلے ہفتے کے لیے چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسکول پنجاب وزیر تعلیم سردیوں کی چھٹیاں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسکول پنجاب وزیر تعلیم سردیوں کی چھٹیاں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔