لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ڈیولوشن سمٹ 2026ء کے شرکاء نے باضابطہ طور پر اسلام آباد ڈیولوشن سمٹ چارٹر 2026 ءکو منظور کرلیا۔ شرکاءاس نتیجے پر پہنچے کہ پاکستان کا موجودہ نظامِ حکمرانی ساختی طور پر ناکارہ ہو چکا ہے اور اسے آئینی، مالی اور ادارہ جاتی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔سمٹ کے آخرمیں قائم مقام صدرِ پاکستان اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور پنجاب لوکل گورنمنٹ کاکس کی تعریف کی۔ چارٹر کی توثیق مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمان و قانون سازوں، آئینی ماہرین، ماہرین معاشیات، سابق سرکاری عہدیداروں، سول سرونٹس، سول سوسائٹی تنظیموں اور مقامی حکومتوں کے نمائندوں نے کی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا سمٹ کی آئینی ساخت، مالی اختیارات کی منتقلی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ وفاق کے بنیادی تضادات کو براہِ راست حل کرتی ہے۔مالی نظام ایسا ہونا چاہیے کہ وسائل قابلِ اعتماد انداز میں ذمہ داریوں کے ساتھ منسلک ہوں، اور ادارہ جاتی اصلاحات لازمی ہیں۔ سمٹ کے دوسرے دن کا آغاز پنجاب لوکل گورنمنٹ کاکس کے کنوینئر احمد اقبال چوہدری، کی جانب سے پہلے دن کی کارروائی کے خلاصے سے ہوا۔ مندوبین نے وسائل کی منصفانہ، مساوی اور قواعد پر مبنی تقسیم اور پاکستان کے وحدانی انتظامی ڈھانچے کو تین سطحی ماڈل کے مطابق اصلاح کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چارٹر میں مطالبہ کیا گیا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کو وفاق کے ایک مستقل درجے کے طور پر تسلیم کیا جائے، قواعد پر مبنی مالیاتی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ اختیارات کی منتقلی کی حمایت کےلئے سول سروس میں اصلاحات کی جائیں اور احتساب و شہری شمولیت کے مو ثر نظام مضبوط کیے جائیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن