ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پوراسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارکمسن بچہ جاں بحق اورماں باپ زخمی ہوگئے، پولیس نےٹرالرکوقبضے میں لیکراس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ پرانے ماڑٰی پوراسٹاپ کے قریب تیزرفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اورماں باپ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرایدھی ایمبولینس کے ذریعےسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جہاں جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 2 سالہ حماد اوراس کے زخمی ماں باپ کی شناخت30 سالہ دانش اور25 سالہ زینب کے نام سے کی گئی۔

ماڑی پورپولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیوراعجازعلی ولد احمد علی کوگرفتارکرلیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا