علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست قبول کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ مقدمے میں نامزد ملزم عاطف ریاض کے وکیل جرح کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔جس پر عدالت نے وکیل پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔ اب تک مقدمے میں 7 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے خان کی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔