وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جی سیون میں گیس لیکج کے باعث پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔

وزیر نے کہا کہ جو لوگ واقعے میں فوت ہوئے ہیں، ان کے لواحقین کو ہر ایک کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ زخمی افراد کو وزارت کی جانب سے 50 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ یتیم بچی کے جہیز کے لیے بھی وزیر نے اپنے خصوصی فنڈ سے مالی معاونت کا اعلان کیا۔

اسلام آباد گیس لیکج دھماکا: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مسیحی خاندان کے ورثا کے لیے مالی امداد کا اعلان۔ ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے پانچ، پانچ لاکھ جبکہ زخمی افراد کو 50 ہزار فی کس دیے جائیں گے۔ سردار محمد یوسف@KulAalam @HussainAhmedCh8 @MurtazaViews pic.

twitter.com/qp8UsOmd07

— Media Talk (@mediatalk922) January 15, 2026

سردار یوسف نے اس واقعے کو قومی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے، خاص طور پر مسیحی کمیونٹی کے لیے جو ہمارے ملک کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی جو بھی کر سکتی ہے، کرے گی اور متاثرہ علاقے کی تعمیر نو کے لیے حکومت کی ہدایات جاری ہوں گی۔

وزیر نے بتایا کہ اس سانحے سے حفاظتی اقدامات کی اہمیت اور لاپروائی کے مہلک نتائج واضح ہوئے ہیں، اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

سردار یوسف نے کہا کہ ہمارا ملک ایک متحد اور مستحکم قوم ہے، اور ایسے سانحات میں ہماری یکجہتی ہی ہماری حقیقی طاقت ہے۔ یہ سانحہ مختلف مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ انسانی درد کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد گیس دھماکا مالی امداد کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد گیس دھماکا مالی امداد کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور سردار مالی امداد کا اعلان سردار محمد یوسف کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا