ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ زیادتی کیس میں تشویشناک فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کوئی اپنی ہی بیٹی پر جھوٹا الزام لگا کر تماشا کیوں بنائے گا؟ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زنا بالجبر کے ملزم مدثر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت عظمیٰ کے  3 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے مقدمے میں ثبوتوں اور تحقیقات کے معیار پر سوالات اٹھائے۔سپریم کورٹ نے ریپ کے مقدمے میں لڑکی اور ملزم کے مؤقف دونوں پر غور کیا۔اس دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جتنا سنگین الزام ہو، اتنی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ تحقیقات میں لڑکی کے ملزم کے گھر رہنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم الزام سے مکمل انکار کر رہا ہے۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دئیے کہ الزام ثابت کرنا مدعی کا کام ہے، ملزم کا نہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کوئی اپنی بیٹی پر جھوٹا الزام لگا کر تماشا کیوں بنائے گا؟اس موقعے پر جسٹس جمال مندوخیل نے مزید ریمارکس دئیے کہ ایسے کئی واقعات تو رپورٹ بھی نہیں ہوتے، اور میڈیکل رپورٹ بھی ملزم کے خلاف نہیں، جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ میڈیکل ۲ ماہ کی تاخیر سے کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہر مقدمہ جنسی زیادتی یا ریپ کا نہیں ہوتا اور صرف لڑکی کی گواہی پر سزا دینا ممکن نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا رضا مندی کے کیس میں زبردستی کی دفعات لاگو ہو سکتی ہیں؟ عدالت نے زور دیا کہ جو جرم ہو گا، اتنی ہی سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ اس وقت درج ہوا جب خاتون کے والد نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ برس ملزم مدثر کے خلاف زنا بالجبر کا کیس درج کروایا تھا۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد ملزم مدثر کی ضمانت منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر مزید شواہد کی جانچ کا حکم دیا۔توقع کی جارہی ہے کہ تفتیش کاروں کی جانب سے مقدمے کی مزید تفتیش پر عدالت ملزم کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ مندوخیل نے جسٹس جمال ملزم کے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا