مسٹر واصف قدوس SZABUL میں مسلسل تیسری مدت کے لیے رکن سینڈیکیٹ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا (SZABUL) میں جامعہ کے افسران کی نشست پر سینڈیکیٹ کی رکنیت کے لیے انتخاب 14 جنوری 2026 کو منعقد ہوا، جس میں مسٹر واصف قدوس کو مسلسل تیسری مدت کے لیے رکن سینڈیکیٹ منتخب کر لیا گیا۔
انتخاب میں مسٹر واصف قدوس نے اپنے مدِ مقابل امیدوار مسٹر ضمیر حسین ٹنیو کو واضح اکثریت سے شکست دی۔ افسران کی جانب سے ان پر مسلسل اعتماد ان کی قیادت، لگن اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے غیر متزلزل وابستگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق مسٹر واصف قدوس کی بار بار کامیابی جامعہ کی گورننس، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کے مؤثر اور فعال کردار کی عکاس ہے جبکہ ان کی خدمات کو افسران کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا، جسٹس (ر) کوثر سلطانہ حسین نے مسٹر واصف قدوس کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے جامعہ کی بہتری، ترقی پسند سوچ اور ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی تعمیری خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مسلسل رکنیت ادارہ جاتی ترقی اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گی۔
مسٹر واصف قدوس آئندہ مدت میں بھی سینڈیکیٹ کے رکن کی حیثیت سے جامعہ کی اسٹریٹجک سمت، تعلیمی گورننس اور مجموعی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسٹر واصف قدوس کے لیے
پڑھیں:
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان