سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بین الاقوامی شعبے کی نائب وزیر محترمہ سن ہائی یان سے ملاقات کی۔ 

 فارن منسٹر کے آفس مین ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں  رہنماؤں نے پاکستان چین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی  تعاون بڑھانے کے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کی۔

 وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ  نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے کردار کو سراہا۔

لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی 

 اسحاق ڈار نے  اس ماہ کے اوائل میں چین میں  اپنی اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے  ملاقات اور پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی پون صدی مکمل ہونے کی تقریبات بہت اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مہمان رہنما کو بتایا کہ پاکستان میں ان تقریبات کا خیرمقدم کیا گیا۔

 

پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی ؛ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے ہوں گے ؛ محکمہ داخلہ پنجاب

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما نائب وزیر محترمہ  سن ہائی یان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اس تاریخی موقع کو سال بھر یادگاری تقاریب کے ذریعے شایانِ شان انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے وفود کے  تبادلوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے، بین الجماعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اقرار الحسن کا ’عوام راج ‘تحریک کا اعلان

 اس ملاقات میں ثقافتی تعاون کے فروغ اور "عوام سے عوام کے روابط"  کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.

باہمی تعاون کےان شعبوں میں تعلیمی روابط، نوجوانوں کے تبادلے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار