وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ۔ عوام کو نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس، ایف بی آر اور سوئی ناردرن سمیت 60 سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی، آسان خدمت مرکز کیلئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے غیرمعمولی تعاون پر مشکور ہیں ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت مرکز قائم کریں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی خدمات ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کےخدمت مراکز میں کارکردگی کےاہداف طے کر کے ہر سہ ماہی تھرڈ پارٹی پر فارمنس آڈٹ کرایا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں آسان خدمت مراکزکے کاؤنٹر بنائے جائیں۔اس موقع پر آذری وفد نے ملک میں اصلاحات کے نفاذ اور نظام میں جدت لانے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے آسان خدمت سینٹر میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز