data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمریٹس ایئرلائن اپنے اپگریڈ شدہ بوئنگ 777 اور نئے A350 طیاروں کو ایشیاء، مشرقِ وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا کے اہم شہروں تک متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اپنی پریمیئم اکانومی کے ساتھ دوران سفر جدید سہولیات کو اپنے نیٹ ورک کے مزید شہروں تک وسعت دے رہی ہے۔

یکم مارچ سے ایمریٹس کا اپگریڈ شدہ تھری کلاس بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے لیے EK606/607 پرواز کے طور پر آپریٹ کرے گا۔اگر طیارے مقررہ وقت سے قبل اپگریڈ ہوگئے تو انکے ذریعے سفری سروس کا آغاز مقررہ تاریخ سے قبل بھی ممکن ہے۔

مسافر ایمریٹس کی ایوارڈ یافتہ پریمیئم اکانومی سروس سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جس میں ٹانگیں پھیلانے کی کشادہ جگہ، اضافی سہولیات، بہتر و معیاری کھانوں سمیت مزید سفری خدمات شامل ہیں۔

یکم جولائی تک ایمریٹس اپنے جدید کیبن انٹیریئرز کے ساتھ اپگریڈ شدہ A380 جہاز، بوئنگ 777 جہاز اور A350 طیاروں کو 84 سے زائد روٹس پر متعارف کرائے گا، جس کے نتیجے میں پورے نیٹ ورک میں اسکی طرف سے یکساں اور اعلیٰ معیار کے سفر کی عکاسی ہوگی۔ اسکے فضائی ٹکٹس emirates.

com، ایمریٹس ایپ، آن لائن اور آف لائن ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایمریٹس کے ریٹیل اسٹورز سے بھی بک کروائے جا سکتے ہیں۔

پریمیئم اکانومی کے روٹس میں توسیع کے تحت ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا کے دیگر شہروں میں ادیس ابابا، بارسلونا، بصرہ، کوچی، کوپن ہیگن، میکسیکو سٹی، روم، تائی پے اور تہران شامل ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریمیئم اکانومی

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار

آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے، جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 5 جون 2026 کو انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 5 جون کو ایکشن کمیٹی کے ایک مرکزی رکن پر مبینہ حملے اور مظاہرین و سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ اسی روز پورے آزاد کشمیر میں بغیر پیشگی اطلاع انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ میرپور میں سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کمیٹی کے اہم مطالبات میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سمیت دیگر آئینی اور انتظامی امور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع