سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
راولپنڈی: راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت کی جانب سے غفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ 13جولائی 2024ءکو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات نے گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کو تعینات کیا تھا ، اس سلسلے میں ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کردیا گیا جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں محکمہ جیل خانہ جات کے گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی بطور سپرنٹنڈنٹ تعیناتی کی گئی تھی۔
حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کاایکس اکاﺅنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان اور ان کے لیے تعینات عملے کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے۔
عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوع چیز موجود نہیں، موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں ، اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز کے جیمرز نصب ہیں، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ جیل رول 265 قیدی عمران خان کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے، جیل ٹرائل کے دوران ان سے فیملی اور وکلا ملاقات کرتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اڈیالہ جیل کے
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی