data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف نجی اسکولوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، جس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور تقریباً 20 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے سے آنے والے اساتذہ کے ورک پرمٹس محدود کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے درجنوں نجی اسکولوں نے تدریسی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ ہڑتال کی کال مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی تعلیمی اداروں کے جنرل سیکریٹریٹ نے دی اور تمام نجی اسکول اس ہڑتال میں شامل ہو گئے۔

ہڑتال میں شامل اسکولوں میں 15 مسیحی اسکول بھی شامل ہیں، جن کے 8 ہزار 500 طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ سینٹ جارج اسکول کے ڈائریکٹر رچرڈ زانانیری کے مطابق اسرائیلی فیصلے سے 171 اساتذہ اور عملے کے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی ڈگری رکھنے والے مقامی اساتذہ کی بھرتی پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، جس سے مقبوضہ بیت المقدس میں تعلیمی شعبے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیت المقدس

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم