سکردو، جلوس شہادت حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے موقع پر رہبر معظم سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کی جانب سے جلوس عزاء کے موقع پر عزاداروں میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای، شہید حسن نصر اللہ، شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر عزاداروں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گمبہ سکردو میں جلوس شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کی جانب سے جلوس عزاء کے موقع پر عزاداروں میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای، شہید حسن نصر اللہ، شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر عزاداروں نے رہبر معظم سے اپنی بھرپور یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور انقلاب اسلامی ایران کی ہر سطح پر حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے موقع پر
پڑھیں:
مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔