بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئیں، پاکستان کو گالیاں نکالنے والوں کو پناہ دینے والوں کی خواہشات ہیں کہ یہ اقتدار میں آئیں، وہ چاہتے ہیں کہ یہ مملکت خداداد ان کے تابع ہوجائے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یاد رکھیں 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ انہی مقاصد کے حصول کی کوشش تھی، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے حملہ کیا، راتوں رات ابھینندن کو انھوں نے ہاتھ جوڑ کے واپس کیا۔ پارلیمنٹ کو یہ بتایا گیا تھا کہ ہم بھارت سے جنگ کا رسک نہیں لے سکتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان نے فتح کی تاریخ رقم کی، دنیا حیرت زدہ رہ گئی وہی پاکستان ہے جس نے کچھ سال قبل بھارتی پائلٹ واپس کیا تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے اللہ کی مدد سے قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے شہیدوں نے وطن کو جاوداں کیا، دشمن آج بھی تاک میں ہے، جاگتے رہنا، یہ باہر بیٹھے نام نہاد پاکستانی اور طالبان سے محبت بھرے مذاکرات کے حامی وطن عزیز کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کو معاشی استحکام اور محفوظ مستقبل سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔